مصنوعی ذہانت ملازمتوں کو ختم کردیگی،ایلون

0
33

نیویارک (پاکستان نیوز) ایلون مسک نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت دفتری ملازمتوں کو اب ان ملازمتوں سے مشابہ بنا دے گی جہاں کارکن کمپیوٹر کے دور سے پہلے دستی طور پر حساب کتاب کرتے تھے۔ العربیہ کے مطابق ایلون مسک نے حال ہی میں کامیڈی پوڈ کاسٹ پر جو روگن کو بتایا کہ میرے خیال میں نوکریوں کی بہت زیادہ مانگ ہو گی لیکن ضروری نہیں کہ ایک جیسی نوکریاں ہوں۔ میرا مطلب ہے یہ عمل پوری جدید تاریخ میں جاری ہے۔ ایکس کے سی ای او نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت پہلے ہی ڈیجیٹل پر مبنی دفتری ملازمتوں کی جگہ لے رہی ہے اور تیز رفتار سے ایسا کرتی رہے گی۔ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ جس کا جائزہ العربیہ بزنس نے لیا کے مطابق مسک نے مزید کہا یہ بالکل سادگی سے ہو رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here