واشنگٹن (پاکستان نیوز) سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فلسطین میں بدامنی پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے صدر بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو مزید دہشتگرد کارروائیوں سے باز رکھنے کے لیے کردار ادا کریں ، نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکہ ہر سال اسرائیل کو چار ارب ڈالر کی سالانہ امداد دیتا ہے ، انھوں نے کہا کہ ہم مزید اسرائیلی وزیراعظم کی جارحانہ کارروائیوں کی حمایت نہیںکر سکتے ہیں اور نہ ہی ان کو کارروائیوں کو درست قرار دے سکتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو عالمی قوانین کی پاسداری کرنی چاہئے ، ہمیں فلسطینیوں کے مطالبات اور جائز خواہشات کو سننا ہوگا ، برنی سینڈرز نے نیتن یاہو کو وارننگ دی کہ وہ پہلے ہی کرپشن الزامات کا شکار ہیں جبکہ اتحادی حکومت بنانے میں مصروف ہیں جوکہ پائیدار ثابت نہیں ہوگی ۔