نیویارک (پاکستان نیوز) معروف اخبار دی پوسٹ نے ایرک ایڈمز کو نیویارک کے لیے موزوں ترین میئر قرار دے دیا ،نیویارک میئر کے امیدواروںمیں ”زوم ” پر بحث سے قبل مقامی سروے کے اعدادو شمار جاری کیے گئے جس میں ایرک ایڈمز کو واضح برتری حاصل تھی ، زوم پر منعقدہ نیویارک میئرز کی مشترکہ بحث کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار کا کہنا تھا کہ ایرک ایڈمز نے زیادہ موثر دلائل دیئے ہیں ۔مایا ویلی نے بھی اپنی بحث میں نیویارک پولیس کے اقدامات کا دفاع کیا ، رے میک گوئیر نے کہا کہ موجودہ مسائل کو ویلی اور سٹرنگر جیسے بیورو کریٹس نے اپنے موجودہ وقت میں حل کیوں نہیں کیا ، ڈیانے مورلیس نے اپنی بحث کا زیادہ تر حصہ پولیس کے دفاع میں گزارا ۔