ٹیکساس میںپاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر کا چاقو حملے سے بیہمانہ قتل

0
73

ہیوسٹن( پاکستان نیوز ) امریکہ میں پاکستان نژاد خاتون ڈاکٹر کو چاقو کے اندھا دھند وار کر کے قتل کردیا گیا۔ ہیوسٹن کی رہائشی پاکستانی نڑاد چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر طلعت جہاں کو ان کے گھر کے باہر چاقو مار کر قتل کیا گیا۔ حملہ آور نے ڈاکٹر طلعت جہاں پر چاقو کے متعدد وار کیے جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔پولیس نے ڈاکٹر طلعت جہاں کو چاقو مارنے والے سفید فام شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت 24 سالہ مائلز جوزف فریڈریش کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہیں۔ ڈاکٹر طلعت جہاں خان کی نماز جنازہ ہیوسٹن کی مسجد حمزہ میں ادا کردی گئی جس میں مقتولہ کے خاوند ،بیٹا بیٹی اور بھائی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔واضح رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی 52 سالی خاتون ڈاکٹر طلعت جہاں کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کانرو میں انکے اپارٹمنٹ کے سامنے خنجر کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔پولیس نے اس لرزہ خیز قتل کی واردات میں ملوث ملزم24 سالہ جوزف فریڈچ کو گرفتار کرلیا تھا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم نے پے درپے خنجروں کے وار کے بعد مقتولہ کے ہاتھ کی نبض بھی چیک کی تھی تاکہ موت کی تصدیق ہوسکے ۔پولیس اور دیگر تحقیقاتی ادارے تاحال قتل کی در پردہ وجوہات کا تعین کرنے میں ناکام رہے ہیں۔عمومی تاثر یہ ہے کہ قتل کی واردات نفری انگیز جرم کا شاخسانہ ہے ،ملزم پر ذہنی مریض ہونے کا بھی شبہہ ظاہر کیا گیاہے ۔مقتول ڈاکٹر دو ماہ قبل ہی ہیوسٹن میں اپنی بیٹی کے گھر سیاٹل سے منتقل ہوئی تھیں جبکہ مقتولہ کے خاوند اپنے بیٹے کے ہمراہ سیاٹل میں ہی رہائش پذیر تھے ۔مقتولہ سندھ میڈیکل کالج کی 1996 کی فارغ اتحصیل تھیں اور ہیوسٹن کے معروف چلڈرن اسپتال میں ماہر اطفال کے طور خدمات انجام دے رہی تھیں ۔مقتولہ کے بھائی وجاہت خان کا نماز جنازہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی بہن انتہائی انسان دوست اور شفیق خاتون تھیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیدوار برائے مئیر ہیوسٹن مسرور جاوید خان نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بہمانہ قتل کا تعین کریں کہ آیا یہ نفرت انگیز جرم تھا یا نہیں اور قاتل کو قرار واقعی سزا دیں۔

ڈاکٹر طلعت کے رشتہ داروں کو کہنا ہے کہ وہ حملہ آور کو نہیں جانتی تھیں کیونکہ انہوں نے کبھی اس نام کے شخص کا ذکر نہیں کیا۔ ڈاکٹر طلعت رواں سال جولائی میں واشنگٹن سے ٹیکساس منتقل ہوئی تھیں۔ڈاکٹر طلعت کا 23سال کا بیٹا اور 14سال کی بیٹی ہے۔ وہ بچوں کی انتہائی قابل ڈاکٹر کے حوالے سے مشہور تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here