کویت سٹی (پاکستان نیوز)کویت کی پارلیمنٹ نے وہ قانون پاس کردیا ہے جس کی رو سے وہاں برسرکار کم وبیش 8 لاکھ ہندوستانیوں کو اب واپس آنا پڑے گا، وہاں اس وقت 13 لاکھ ہندوستانی کام کرتے ہیں، لطف کی بات یہ ہے کہ کویت کی اصل آبادی بھی 13 لاکھ سے کچھ ہی زیادہ ہے۔نیا قانون خاص طور پر یہ کہتا ہے کہ کویت کی کل آبادی کے محض 15 فیصد ہندوستانی ہی وہاں اب کام کرسکیں گے، کویت میں اس وقت 30 لاکھ غیر ملکی ہیں۔۔۔ یہ قانون کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ایک ماہر قانون ممبر پارلیمنٹ کی تجویز اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 13 لاکھ ہندوستانیوں میں کئی لاکھ ناخواندہ ہیں۔ کویت سے اس وقت ہندوستان کو ہرسال 400 کروڑ ڈالر زرمبادلہ ملتا ہے۔دراصل اس طرح کے اقدام کا وہاں گزشتہ چند مہینوں سے مطالبہ ہورہا تھا جس میں وہاں کی وکیل برادری بہت زیادہ سرگرم تھی، ہر روز آنے والے ٹویٹس میں ہندوستان میں پیش آنے والے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پر سخت تبصرے ہوتے رہتے ہیں۔ پچھلے دنوں خلیجی ممالک میں آباد ہندوستانی کاروباریوں اور ملازمین نے ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر جو زہریلی مہم چلائی تھی ، اس کا کویت میں بھی سخت نوٹس لیا گیا تھا۔