واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکیوں کی اکثریت نے بائیڈن کے دور حکومت کو اوسط درجے کا ناقص طرز حکمرانی قرار دے دیا ، مقامی سروے میں نصف سے زیادہ امریکیوں کا خیال ہے کہ صدر بائیڈن کو تاریخ میں ناقص طرز حکمران کمانڈر ان چیف کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔منگل کو جاری ہونے والے گیلپ سروے میں پتا چلا ہے کہ 37 فیصد بائیڈن کو اوسط درجے سے نیچے کے حکمران صدر کے طور پر یاد رکھے جانے کی توقع رکھتے ہیں جبکہ 17 فیصد نے اشارہ کیا کہ 82 سالہ کمانڈر ان چیف کو امریکہ کے ناقص طرز حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔صرف 6 فیصد امریکی بالغوں نے جواب دیا کہ تاریخ بائیڈن کو بہترین صدر کے طور پر یاد رکھے گی اور 13فیصد کا خیال تھا کہ ان کی میراث کو “اوسط درجے سے اوپر” سمجھا جائے گا۔26فیصد نے کہا کہ بائیڈن تاریخ میں صرف ایک “اوسط” صدر کے طور پر پہچانے جائیں گے۔رائے شماری کے مطابق 35فیصد نے بائیڈن سے متعلق مثبت رائے کا اظہار کیا ۔