واشنگٹن (پاکستان نیوز) یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی سی ای ) نے تارکین کے لیے ویب اور موبائل فون سروسز کا آغاز کر دیا ہے ، اب تارکین کو اپنے قانونی سٹیٹس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کے لیے اپوائنٹ منٹ لینے امیگریشن کے دفتر آنے کی ضرورت نہیں بلکہ ویب سائٹ یا اپنے موبائل پر اپوائنٹ منٹ بک کروا سکیں گے ، امیگریشن کے مطابق تارکین ویب سائٹ www.ice.gov/check-in پر جا کر اپنی درخواست کے لیے وقت لے سکتے ہیں اور اس کے لیے ان کو امیگریشن کے دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہے ، تارکین آن لائن سروس اپنے موبائل فون پر بھی استعمال کر سکیں گے جس سے ان کا امیگریشن کے دفتر آنے کے لیے قیمتی وقت بچ جائے گا ، تارکین انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں آن لائن سروسز سے استفادہ کر سکیں گے ۔تارکین مزید معلومات کے لیے صبح 8 سے شام 5 بجے تک فون نمبر (833)–383–1465 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔