ڈوین جانسن نے مداح اور اسکی والدہ کی خواہش پوری کردی

0
153

 

ہڈی کے آپریشن سے صحت یاب ہونیوالے 13سالہ مداح کی انسٹا گرام پر حوصلہ افزائی کی :ڈوین

نیویارک(پاکستان نیوز) دنیا بھر میں مشہور امریکی ریسلر اور ہالی وڈ اداکار ڈوین جانسن نے اپنے ننھے مداح اور اس کی والدہ کی خواہش پوری کردی۔ ڈوین جانسن نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پیغام اور وڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار نے کس طرح اپنے مداح کو خوشی سے نہال کیا۔ امریکی ریسلر نے پیغام میں لکھا کہ ان کا 13 سالہ مداح جو کہ فلوریڈا میں رہتا ہے، کی ریڑھ کی ہڈی کا حال ہی میں بہت بڑا اور مشکل آپریشن ہوا ہے، اور اس کی والدہ نے ایک خط کے ذریعے مجھ سے بچے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے کہا۔ ڈوین جانسن نے پیغام میں بتایا کہ بچے کی والدہ نے خط میں لکھا کہ ان کا بیٹا مجھے بیحد پسند کرتا ہے اور میں جو کام کرتا ہوں اس سے بہت متاثر ہوتا ہے تو کیا میں اس کی حوصلہ افزائی کے لئے کچھ بھیج سکتا ہوں۔ ریسلر نے خط ملنے کے فوراً بعد بچے کے لئے خاص وڈیو پیغام ریکارڈ کرا کر بھیجا جسے دیکھ کر ان کے مداح کی خوشی دیدنی تھی۔ ڈوین جانسن نے وڈیو پیغام میں مداح کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے کرسمس کی مبارکباد دی اور بیماری سے لڑنے اور تکلیف سہنے پر اس کی تعریف کی اور اسے مضبوط رہنے کی تلقین کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here