جارجیا کی دو نشستوں میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس نے سینٹ میں اکثریت حاصل کرلی

0
147

واشنگٹن (پاکستان نیوز)جارجیا سے دو انتخابی نشستوں پر میدان مارنے کے بعد ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں اکثریتی جماعت کے طور پر حکمرانی حاصل کر لی ہے ، اب ڈیموکریٹس بائیڈن کی قیادت میں پوری قوت کے ساتھ ملکی معاملات کو آگے بڑھا سکیں گے ، جارجیا کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کے امیدوار رافیل وارنوک نے سین کیلی کو شکست سے دوچار کیا جبکہ دوسری نشست پر جان آسوف نے سینیٹر ڈیوڈ پیرڈیو کو شکست فاش دی ، 2014 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں اکثریتی جماعت کے طور پر نمایاں کردار ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here