جارجیا: روئی چُننے والی کا بیٹا پہلا سیاہ فام سینیٹر منتخب

0
105

نیویارک(پاکستان نیوز) جارجیا میں سینیٹ انتخاب میں روئی چُننے والی کا بیٹا رافیل وارنوک ریاستی تاریخ میں پہلا سیاہ فام سینیٹر منتخب، جس کے بعد سینٹ میں ڈیمو کریٹس کی اکثریت کا امکان پیدا ہو گیا۔ اٹلانٹا چرچ میں 15 سال تک پادری کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے رافیل وارنوک نے ری پبلکن امیدوار کلی لیوئفلر کو شکست دےدی جنہوں نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جارجیا میں ڈیمو کریٹس کی کامیابی صدر ٹرمپ اور ان کی پارٹی کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here