رمضان المبارک کے دوران مسلم قیدیوں کو جیلوں سے رہا کرانے کی مہم

0
123

نیویارک (پاکستان نیوز)بلیورز بیل آئوٹ نامی تنظیم نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایسے امریکی مسلمان جوکہ زر ضمانت نہ ہونے کی وجہ سے سلاخوں کے پیچھے زندگی بسر کر رہے ہیں کو رہا کرانے کیلئے مہم کا آغاز کیا ہے ، تنظیم کے ٹوئیٹر اکائونٹ کے مطابق ان کا ہدف 75ہزار ڈالر جمع کرنا ہے تاکہ ایسے تمام امریکی مسلمز شہریوں کو جیل سے رہا کرایا جائے جوکہ جرم ثابت ہوئے بغیر ہی ٹرائل کے انتظار میں زندگی سلاخوں کے پیچھے گزار رہے ہیں یا ایسے قیدی جو زر ضمانت نہ ہونے کی وجہ سے سزا بھگت رہے ہیں ۔ تنظیم کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی زکواة اور امدادی رقوم ہمیںجمع کرائیں تاکہ اس کار خیر میں شامل ہوا جا سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here