”پاکستان نیوز“ کو موصول ہونےوالی شکایات میں کمیونٹی کی جانب سے بعض بڑے اسٹورز کے نام بھی واضح کئے گئے
شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستان نیوز شکاگو کو کمیونٹی کے مختلف افراد و خواتین کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ شکاگو اور ریاست کے دیگر شہروں میں خصوصاً دیسی گروسری اسٹورز پر بنیادی ضرورت کی اشیاءپر دوگنا اور تین گنا قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔ ان شکایات میں دیگر چھوٹے بڑے اسٹورز کے علاوہ بعض نامور بڑے اسٹورز کا نام بھی سامنے آرہا ہے۔ شکاگو کے موجودہ متاثرہ حالات میں گرانی کایہ طوفان کمیونٹی کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ پاکستان نیوز شکاگو ان موقع پرست لٹیروں کو متنبہ کرتا ہے کہ وہ اس ناجائز حرکت سے باز آجائیں اور صارفین کو درست قیمتوں پر اشیاءضروریہ فروخت کریں۔ اگر مہنگائی کا یہ طوفان نہ تھما تو اگلے شمارے میں نہ صرف گراں فروشوں کی نشاندہی کی جائےگی بلکہ متعلقہ اداروں کو بھی ان کے نام تادیبی کارروائی کیلئے دے دیئے جائینگے۔