کرونا وائرس کی شر انگیزی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں

0
167

 

خود کو خبروں سے دُور رکھیں، واٹس اپ اور فیس بک پوسٹ پر تصدیق کے بغیر اعتبار نہ کریں
یہ وقت نفسیاتی دباﺅ سے بچنے کا ہے، اپنے آپ کو مذہبی و ذاتی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں، نفسیاتی ماہرین

شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو لینڈ میں مقیم پاکستانی امریکن ماہرین نفسیات نے کرونا کی بڑھتی ہوئی ہولناکیوں اور شر انگیزی سے پیدا ہونےوالی صورتحال سے پیدا ہونےوالی ذہنی دباﺅ اور انتشار سے بچنے کیلئے مختلف تجاویز و مشورے دیئے ہیں جو کمیونٹی کی پُرسکون زندگی کیلئے مفید و لازم ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین نے اس وباءسے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ اپنے آپ کو کرونا وائرس کی خبروں سے دور رکھیں، اس مرض کے بارے میں آپ کو جو کچھ جاننا تھا جان چکے ہیں، اس مرض سے ہونےوالی اموات کی تعداد جاننے کی کوشش نہ کریں یہ کوئی کرکٹ میچ نہیں کہ اسکور جاننا ضروری ہو، نہ ہی مرنے والوں کی تعداد دوسروں سے شیئر کریں، اس سے دوسروں کا دل، دماغ کمزورہو سکتا ہے اور وہ بیمار بھی ہو سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر وائرس کی خبریں ڈھونڈنے کی کوششوں اور ہر وقت اس کے بارے میں سوچنے کا عمل ڈپریشن یا نروس بریک ڈاﺅن کا سبب ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنا بیشتر وقت اہل خانہ کے ہمراہ، تلاوت کلام پاک، دینی اعمال یا پسندیدہ لٹریچر پڑھنے میں صرف کریں۔ ماہرین کا مو¿قف ہے کہ واٹس اپ کی خبروں پر بھروسہ نہ کریں، اللہ کی رحمت پر بھروسہ اور یقین رکھیں کہ جس طرح ہر بلا ٹلتی ہے اسی طرح یہ بلا بھی ٹل جائےگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here