پورٹ پرنس (پاکستان نیوز)ہیٹی کے صدر جووینل موئیزے کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق صدر کو ان کی رہائش گاہ میں گھس کر قتل کیا گیا۔ قاتلانہ حملے میں ہیٹی کی خاتون اوّل زخمی ہوگئیں۔عبوری وزیر اعظم کلوڈ جوزف کا کہنا ہے کہ صدر کو ایک کمانڈو نیگھر میں قتل کیا۔عبوری وزیر اعظم نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں ملک کا چارج سنبھال لیا ہے۔ 53 سالہ جووینل موئیزے فروری 2017 میں صدارت کے منصب پر فائز ہوئے۔