مشی گن میں جانوروں کی گھرمیں قربانی کو قانونی قرار دینے کا بل منظور

0
113

مشی گن (پاکستان نیوز)مسلم میجورٹی سٹی کونسل مشی گن نے مسلمانوں کو عید الاضحٰی پر مذہبی اقدار کے حوالے سے جانوروں کی قربانی کو قانونی قرار دینے کے بل کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب مسلمان مذہبی اقدار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر سکتے ہیں، سٹی کونسل کی جانب سے دو کے مقابلے میں تین ووٹوں سے فیصلے کی منظوری دی گئی، سٹی کونسل نے گزشتہ سال دسمبر میں بھی ووٹنگ کی تھی لیکن سٹی کونسل کے اراکین نے اس وقت جانوروں کی قربانی پر پابندی برقرار رکھی۔ بظاہر اب انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے اور وہ مذہبی مقاصد کیلئے جانوروں کی قربانی کے حق کو منظور کرنا چاہتے ہیں۔ کونسل کے رکن محمد حسن نے کہا کہ اگر کوئی مذہبی بنیادوں پر ایسا کرنا چاہتا ہے تو اسے اپنی مشق کرنے کا حق ہے، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ مسلم عقیدے کے لوگ عیداالاضحیٰ کے دوران بکرے یا بھیڑ جیسے جانوروں کو ذبح کرتے ہیں۔ پھر وہ ان جانوروں کا گوشت خاندان، دوستوں اور غریبوں کے ساتھ بانٹتے ہیں۔ یہ ان کے مذہبی عقیدے کا حصہ ہے کہ وہ ایسا کرتے ہیں، امریکنـاسلامک ریلیشنزکونسل مشی گن چیپٹر کے ڈائریکٹر داؤد ولید نے وضاحت کی کہ یہ انوکھا اقدام نہیں ہے۔یہ اس وقت ہوتا ہے جب عیدالاضحیٰ پر مسلمان سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے بھیڑ کی قربانی کرتے ہیں، علاقے کے رہائشیوں کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ شہر کو مطلع کریں اگر وہ کسی جانور کی قربانی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہیں ایسا کرنے کے حق کے لیے ٹاؤن کو فیس بھی ادا کرنی ہوگی، اور انہیں اپنی جائیداد کو مناسب حکام کے ساتھ معائنے کے لیے دستیاب کرانا ہوگا۔ڈیٹرائٹ کی آبادی 28 ہزار افراد پر مشتمل ہے جس میں آدھے سے زیادہ باشندے یمنی یا بنگلہ دیشی نژاد ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here