ممبئی (پاکستان نیوز) نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت میں ایک اور اسلام دشمن اقدام کے تحت ممبئی کے ایک کالج نے مسلمان طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی لگا کر نیا تنازعہ کھڑا کردیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مراٹھا کالج کے فیصلے سے مذہبی لباس اور آزادی اظہار بارے نئی بحث چھڑ گئی ہے، پابندی پر مسلم کمیونٹی میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے۔بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے ان کی مذہبی آزادی اور تعلیم کے حق کی خلاف ورزی ہوتی ہے،یہ پہلا موقع نہیں جب کالج نے مذہبی لباس پر پابندی عائد کی گئی۔