کینیڈا ؛ لاوارث لاشوں کی تعداد میں اضافہ

0
10

ٹورنٹو (پاکستان نیوز) کینیڈا کے کچھ صوبوں میں حالیہ برسوں میں لاوارث لاشوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ آخری رسومات کے بڑھتے ہوئے اخراجات بتائی جا رہی ہے۔ کینیڈا میں انڈسٹری ٹریڈ گروپ کے تخمینے کے مطابق کینیڈا میں آخری رسومات کی مجموعی لاگت آٹھ ہزار 800 ڈالر ہو گئی ہے جو 1998 میں چھ ہزار ڈالر تھی۔کینیڈا کے سب سے زیادہ آبادی پر مشتمل صوبے انٹاریو کے چیف کورونر ڈرک ہیئر نے بتایا کہ صوبے میں 2023 میں لاوارث لاشوں کی تعداد 1،183ہو گئی ہے جو 2013 میں 242 تھی۔ان میں سے زیادہ تر کے لواحقین کی شناخت ہو چکی تھی تاہم وہ مختلف وجوہات کی بنا پر ان لاشوں پر اپنا دعوی کرنے سے قاصر رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here