نیویارک(پاکستان نیوز) بوئنگ 737 میکس طیارے نے تقریباً دو سال بعد دوبارہ سے اڑان بھر لی۔ بوئنگ 737 میکس طیاروں کو ڈیزائن میں تبدیلی اور نئی تربیت کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے دوبارہ اڑان بھرنیکی منظوری ملی۔ بوئنگ 737 میکس طیاروں کو دو جان لیوا حادثات کے بعد مارچ 2019 میں گرائونڈ کردیا گیا تھا۔ 737 میکس کے دو طیارے انڈونیشیا اور ایتھوپیا میں کریش کر گئے تھے، ان حادثات میں 346 مسافر ہلاک ہوئے تھے۔