عدالت پیشی پرٹرمپ کی قریبی ساتھی نیتالی ہارپ وفاداری کا پیکر ثابت ہوئیں

0
5

نیویارک (پاکستان نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی ترین معاون نیتالی ہارپ کی صدر سے غیر معمولی وابستگی اور وفاداری کی حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اکتوبر 2023ء میں نیویارک کی ایک عدالت میں پیشی کے دوران جب موٹر کیڈ کی گاڑیوں میں جگہ ختم ہو گئی تو نیتالی ہارپ نے پیچھے رہنے سے صاف انکار کر دیا اور مبینہ طور پر ایک سپورٹس یوٹیلیٹی گاڑی یعنی ایس یو وی کی ڈگی میں بیٹھ کر عدالت پہنچیں۔ یہ واقعہ ان کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنونی حد تک وابستگی کا واضح ثبوت سمجھا جاتا ہے۔ سابقہ ٹیلی ویڑن ہوسٹ نیتالی ہارپ نے ٢٢٠٢ میں ٹرمپ کی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اب ان کی بیرونی دنیا سے رابطے کا اہم ترین ذریعہ بن چکی ہیں۔ وہ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی دیکھ بھال، حامیوں کے پیغامات کی فراہمی اور ان کی پسندیدہ خبروں کے پرنٹ آؤٹس پیش کرنے کی ذمہ داری نبھاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں انسانی پرنٹر بھی کہا جاتا ہے۔ حال ہی میں امریکی سینیٹر جان اوسوف نے اپنے ایک وائرل خطاب میں نیتالی ہارپ کے صدر کے ساتھ خفیہ سفر کا ذکر کیا جس پر وائٹ ہاؤس نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ سفید محل کے مشیروں کے مطابق ٹرمپ نیتالی کی بلا چون و چرا وفاداری کو بے حد پسند کرتے ہیں تاہم وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور قربت سے تحفظات کا شکار بھی رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here