نیویارک کی اٹارنی جنرل نے اقتصادی پیکج اور کیئرایکٹ کے تحت امداد کو محفوظ قراردیدیا

0
579

 

نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل لتیشھاجیمز نے اقتصادی پیکج اور کیئر ایکٹ کے تحت امریکی عوام کو ملنے والی مالیاتی امداد کومحفوظ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مالیاتی اور وصولی ادارے قرض دہندگان اور کریڈٹ کارڈرز کے نادہندوں کے اکاوئنٹس سے یہ رقوم نہیں نکلوا سکیں گے۔ نیویارک کی اٹارنی جنرل نے فوری قدم اٹھاتے ہوئے لاکھوں افراد کو مالی تحفظ فراہم کرتے ہوئے قرض اور کریڈٹ وصول کرنے والی کمپنیوں اور بینکنگ سیکٹر کو لوگوں کے اکاو¿نٹس سے ہنگامی امدادی رقم نکالنے سے منع کردیا ہے۔ ایسا کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی بھی ہوسکتی ہے ،کیئرز ایکٹ کے تحت امریکی محکمہ خزانہ کو اختیار دیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ بحران سے متاثرہ کروڑوں امریکیوں کی مالی امداد کی جائے اس حوالے سے لاکھوں لوگوں کے ذہن میں خدشات اٹھ رہے ہیں کہ آئی آر ایس اور دیگر فناشل اداروں کے مقروض ہونے کی صورت میں وہ اقتصادی پیکج کے تحت مالی امداد سے محروم ہوسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here