اٹلی کا پاکستانیوں کیلئے 10,500 ورک ویزوں کا اعلان: تین سالہ روزگار کوٹہ مقرر

0
9

اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاکستان اور اٹلی کے مابین ایک اہم معاہدے کے تحت اٹلی نے پاکستانی شہریوں کیلئے 10,500 ورک ویزوں کا خصوصی کوٹہ مختص کر دیا ہے۔ اس تاریخی فیصلے کے مطابق، اگلے تین سالوں کے دوران ہر سال 3,500 پاکستانی ورکرز قانونی طور پر اٹلی جا سکیں گے، جن میں 2,000 مستقل (غیر موسمی) اور 1,500 موسمی ملازمتیں شامل ہیں۔ یہ ملازمتیں خاص طور پر ہیلتھ کیئر، تعمیرات، زراعت، ویلڈنگ اور سیاحت کے شعبوں کے لیے فراہم کی جائیں گی۔ روم میں ہونے والی حالیہ ملاقات میں پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اطالوی ہم منصب نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مل کر کام کریں گے، جبکہ سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے ویزا فری داخلے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستانیوں کے لیے یورپ میں روزگار کے قانونی راستے کھولنا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here