150 ارب ڈالرز بیرونی بینکوں میں جمع

0
104

 

اسلام آباد(پاکستان نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی بزنس مینوں کے غیر ملکی بینک اکاو¿نٹس میں 150 ارب ڈالرز رکھے ہو ئے ہیں، جس پر کم شرح سود کے باعث انہیں معمولی منافع مل رہا ہے۔اب وقت ہے یہ پاکستانی اپنا پیسہ وطن واپس لانے کا سوچیں۔ وہ پازیٹو میڈیا کمیونیکیشن کی جا نب سے آن لائن ویبینار سے خطاب کر رہے تھے۔ ایک معروف بزنس مین سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ پاکستانیوں کی ڈالرز میں رقوم مالٹا جیسے ممالک کے بینکوں میں جمع ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ انہیں اپنی رقوم پاکستان واپس لا نے کے لیےکہا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ 150 ارب ڈالرز کے مالک پاکستانیوں کے نام اور پتے معلوم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here