کیلیفورنیا(پاکستان نیوز) پاکستانی امریکن علی سجاد کا کیلیفورنیا اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان، علی سجاد کیلیفورنیا کے شہر آرٹیشیا کیتیسری بار میئر ہیں، وہ ڈیموکریٹ پارٹی کے کیلیفورنیا سے ڈیلی گیٹ بھی ہیں۔ پاکستانی امریکنعلی سجاد کیلیفورنیا کے ڈسٹرکٹ 67 سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں، حلقہ سے3 بار رکن اسمبلی شیرون نے علی سجاد کی توثیق کردی۔ علی سجاد نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ الیکشن جیت کر تعلیم، لوگوں کا تحفظ بہتر بناوں، ہاوسنگ کے معاملات بہتر کروں اور ریاست کی ترقی میں کردار ادا کروں۔