اسلام آ باد(پاکستان نیوز) حکومت پاکستان نے رواں مالی سال کے تین ماہ میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالرکا قرضہ لیا ہے۔ اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا کہ تین ماہ میں پاکستان کو 17 ارب روپے کی گرانٹس موصول ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت نے باہمی معاہدوں کے تحت 7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر قرض لیا۔ ملٹی لیٹرل مالی اداروں سے ایک ارب 56 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔ حکومت نے کمرشل بینکوں سے 45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا۔ حکومت کو مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 10 کروڑ ڈالر کی گرانٹس ملیں۔ جولائی تا ستمبر چین سے 7 کروڑ 33 لاکھ روپے قرض ملا۔ امریکہ سے پاکستان کو تین ماہ میں 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر قرض ملا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو45 کروڑ 99 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔