واشنگٹن (پاکستان نیوز) فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا میں اپنے پہلے مصنوعی ذہانت سینٹر کی تعمیر کے لیے 9.1 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ امریکا سے باہر کمپنی کا اب تک کا سب سے بڑا اے آئی ڈیٹا سینٹر ہوگا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق میٹا نے کہا ہے کہ یہ جدید مرکز کینیڈا کے صوبے البرٹا کی سٹرجن کانٹی میں تعمیر کیا جائے گا اور اسے قدرتی گیس سے چلنے والے بجلی گھر سے توانائی فراہم کی جائے گی۔ میٹا نے بتایا کہ ڈیٹا سینٹر میں کلوزڈ لوپ کولنگ سسٹم استعمال کیا جائے گا، جس کے تحت اردگرد کے قدرتی آبی ذرائع سے پانی نہیں لیا جائے گا۔










