صحافیوں کو سمن بھیجنے کے فیصلے پر تشویش فاکس نیوز کی جینیفر گرفن کیخلاف شدید ردعمل

0
7

نیویارک (پاکستان نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیویارک ٹائمز کے صحافیوں کو عدالت میں طلب کرنے کے احکامات پر تشویش کا اظہار کرنے والی فاکس نیوز کی نامہ نگار جینیفر گرفن کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جینیفر گرفن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جائز خبریں نشر کرنے پر صحافیوں کو طلب کرنا ہر امریکی شہری کے لیے تشویشناک ہونا چاہیے۔ انہوں نے اخبار کے وکیل کے اس بیان کی بھی حمایت کی جس میں صحافیوں کے گھروں پر وفاقی ایجنٹوں کی آمد کو آئین اور آزادی صحافت کے خلاف قرار دیا گیا تھا۔ تاہم اس موقف پر جینیفر گرفن کے اپنے ہی مداحوں اور قدامت پسند تبصرہ نگاروں نے ان پر کڑی تنقید کی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ صدر کے طیارے کی سیکیورٹی خامیوں کو بے نقاب کرنے سے ملکی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی تھی جس کا فائدہ دشمن اٹھا سکتے تھے۔ بعض مبصرین نے صحافی کے قومی فرائض پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ آیا وہ خود کو پہلے صحافی سمجھتی ہیں یا امریکی شہری۔ اس کے علاوہ قانون دانوں نے یہ نقطہ اٹھایا کہ صحافی قانونی کارروائی سے بالاتر نہیں ہیں اور اگر سیکیورٹی معاملات میں معلومات درکار ہوں تو قانون کے تحت انہیں طلب کیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف ٹرمپ کے کٹر حامیوں نے فاکس نیوز کی رپورٹر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here