واشنگٹن ( پاکستان نیوز) سمندری طوفان بیرل نے امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان جنوبی ریاست ٹیکساس اور لوزیانا سے ٹکرا گیا جس کے بعد انتظامیہ نے تیز ہواؤں اور 38 سینٹی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے مختلف حادثات میں7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 30 لاکھ کے قریب افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔