واشنگٹن (پاکستان نیوز)کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کے لیے ہائوس نے 1.9 بلین ڈالر کے سیکیورٹی پیکج کی منظوری دے دی ، ڈیموکریٹک اراکین کی جانب سے مخالفت اور غیر حاضری کی وجہ سے بل کو انتہائی سخت ووٹنگ کے دوران ایک ووٹ کی برتری سے 212 کے مقابلے میں 213 ووٹوں سے منظور کیا گیا ، ڈیموکریٹس کے نمائندوں کوری بش ، الہان عمر اور آیانہ پریسلے نے بل کے خلاف ووٹ دیا جبکہ نمائندہ الیکزینڈریا اوکیسیو ، راشدہ طالب اور جمال بومین نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا اور تینوں نمائندے ہائوس سے غیر حاضر تھے ، ڈیموکریٹک ذرائع کے مطابق حکمران جماعت کے اراکین کی جانب سے سیاہ فام افراد کے ساتھ پولیس کے جانبدارانہ رویے کی وجہ سے پولیس کے بجٹ کو بڑھانے کی شدید الفاظ میںمخالفت کی گئی اور شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ، ڈیموکریٹس کے نمائندوں کوری بش ، الہان عمر اور آیانہ پریسلے نے کہا کہ ہم ایسے ادارے کو بجٹ کو بڑھانے کی حمایت نہیں کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے کمیونٹی شدید اضطراب سے دوچار ہو رہی ہو ۔