اسرائیل کیلئے3بلین ڈالر کی فوجی امداد کانگریس میںچیلنج

0
74

نیویارک (پاکستان نیوز)فلسطین کے خلاف دس روزہ جارحیت کے بعد امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو فوجی امداد کو کانگریس میں سخت سکروٹنی کا سامنا ہے ، کانگریس اراکین نے امداد کی منظوری کے حوالے سے شرائط عائد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ، مسلم خاتون نمائندہ راشدہ طالب نے کہا ہے کہ آزادی فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے ، اسرائیلی فوج کی جارحیت مسئلے کا حل نہیں ہے ، انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ہر سال اسرائیل کو 3بلین ڈالر کی فوجی امداد دی جا رہی ہے جوکہ کشیدگی بڑھانے کے لیے معاون ثابت ہوسکتا ہے ، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے بعد اپنے ٹوئیٹ میں راشدہ طالب نے کہا کہ اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد کو انسانی حقوق کی پاسداری سے مشروط کیا جانا چاہئے ، خاتون نمائندہ الہان عمر نے بھی زور دیا کہ اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ 3 ارب ڈالر کی فوجی امداد پر چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here