T20ورلڈ کپ سے امریکہ میںکرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ

0
34

نیویارک (پاکستان نیوز)ٹی20 ورلڈ کپ کی نیو یارک میں آمد، جہاں تارکین وطن میں یہ کھیل مقبول ہو رہا ہے، امریکہ میں ہونے والے 16 میچز میں سے 8 میچ نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 امریکہ میں ہونے والا پہلا بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ ہوگا لیکن صدیوں پرانا یہ انگریزی کھیل نیو یارک شہر کے مضافاتی علاقوں میں جنوبی ایشیائی اور کیریبین تارکین وطنوں میں برسوں سے مقبول ہو رہا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ہر سال بہار کے موسم میں برونکس اور کوئنز سے لے لانگ آئی لینڈ اور نیو جرسی تک میدانوں میں ویک اینڈ پر کرکٹ کے مقابلے زندہ ہو جاتے ہیں۔اگلے مہینے نیو یارک کا ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم 34 ہزار تماشائیوں کے سامنے پاکستان اور انڈیا کے میچ کی میزبانی کرے گا تاہم حالیہ سنیچر کی صبح لانگ آئی لینڈ کے آئیسن ہووَر پارک کے دوسری جانب کئی نوجوان کرکٹرز بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کرتے دکھائی دیئے۔امریکی کرکٹ آرگنائزرز کو اس بات کی امید ہے کہ جون میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کی وجہ سے ملک میں کرکٹ کی مقبولیت کو فروغ ملے گا۔لانگ آئی لینڈ یوتھ کرکٹ اکیڈمی کے بانی پرمانند سرجو اس بارے میں کہتے ہیں کہ ‘جب ہم نے ایک دہائی قبل کرکٹ کا آغاز کیا تھا تو تب کسی کو کرکٹ کی سمجھ نہیں تھی، خاص طور پر نوجوانوں کو۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘اب یہاں سٹیڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے۔نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کرکٹ کلب کے صدر اور پاکستانی نژاد احمد چوہان کہتے ہیں کہ ‘اس کھیل کو نیو یارک کے مضافات میں مقبول ہونے میں کافی وقت لگا تاہم اب یہ تارکین وطن فیملیز میں تیزی سے مقبول ہوتا جا رہا ہے۔ ورلڈ کپ کا یہاں ہونا ایک تاریخی لمحہ ہے۔یو ایس اے کرکٹ کے چیئرمین وینو پائیسیکے سمجھتے ہیں کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکہ کا حصہ لینا ٹرننگ پوائنٹ ہوگا۔وینو پائیسیکے کہتے ہیں کہ ‘کرکٹ کو یہاں پر پہلے تارکین وطنوں کا کھیل سمجھا جاتا رہا ہے تاہم اگلے 10، 20 برسوں میں صورتحال بالکل مختلف ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘کرکٹ کی ترقی کے لیے امریکیوں کی سوچ اور کوشش بالکل تبدیل ہوگی۔خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے 16 میچز کی میزبانی امریکہ کے تین شہر کریں گے۔امریکہ میں ہونے والے 16 میچز میں سے 8 میچ نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس میں 9 جون کو ہونے والا پاکستان اور انڈیا کا میچ بھی شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here