کیپیٹل ہل حملہ، وائٹ ہائوس میں ٹرمپ کی کالز کی تحقیقات مکمل

0
124

واشنگٹن (پاکستان نیوز)کیپٹل ہل پر حملے کے روز چھ جنوری کے حوالے سے وائٹ ہائوس کے فون ریکارڈز کی تحقیقات کو مکمل کر لیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق 6 جنوری کے فون ریکارڈ سابق صدر ٹرمپ کی عادات کی بنیاد پر عام دکھائی دیتے ہیں۔ ذرائع نے CNN کو بتایا کہ ٹرمپ نے اوول آفس میں رہتے ہوئے اکثر عملے کو کال کرنے کے لیے لینڈ لائن یا سیل فون استعمال کرنے کا انتخاب کیا، جو وائٹ ہاؤس کے سوئچ بورڈ کے ریکارڈ میں درج نہیں ہوتا ہے ۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ کی ایگزیکٹو اسسٹنٹ، مولی مائیکل، 6 جنوری کو زیادہ تر ذاتی وجوہات کی بنا پر غیر حاضر تھی۔تحقیقاتی ٹیم اس بات کا کھوج لگا رہی ہے کہ آیا ٹرمپ نے اس دن بات چیت کے لیے ذاتی ڈسپوزایبل فون کا استعمال کیا تھا یا نہیں، اس حوالے سے مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ چھ جنوری کو ہونے والے کیپیٹل ہل حملے میں ملوث رہے یا نہیں، لیکن موجودہ تحقیقاتی رپورٹس میں ابھی تک سابق صدر کو بے قصور قرار دیا جا رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here