واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز)روسی صدر پوٹن جن کے متعلق اطلاعات ہیں کہ آج کل طبیعت ناساز رہنے کے مسئلے سے دوچار ہیں کی فوج کی جانب سے ان کو گالیاں بکنے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، تفصیلات کے مطابق روسی فوج یوکرائن کے خلاف جنگ سے اکتا گئی ہے ، اب تک جنگ میں 40 سے زائد روسی جنرل جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے فوج میں شدید اضطراب ہے ، اطلاعات کے مطابق روس کے بگڑے ہوئے فوجی 42 سالہ کرنل میکسم ولاسوف اور 47 سالہ وٹالی کویتون روسی صدر کو گالیاں بکنے میں پیش پیش ہیں، دونوں کرنلز کو فوج میں غصے کی علامت سمجھا جاتا ہے جبکہ دونوں ہی یوکرائن کے خلاف جنگ سے اکتا چکے ہیں جس پر ملبا روسی صدر پیوٹن پر ڈالا جا رہا ہے ۔