نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ ہفت روزہ ”پاکستان نیوز“ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کی نمائندہ خاتون الہان عمر پر تنقید کرنے پر صدر ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ الہان عمر پہلی مسلمان کانگریس رکن ہیں جن کا ہمارے ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے ، پنسلووینیا میں ریلی کے دوران خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ الہان عمر ہمارے ملک کا حصہ نہیں ہے جس پر پاکستان نیوز نے ٹرمپ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور صدر پر زور دیا ہے کہ وہ تعصب پسندی اور مذہبی منافرت سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔