نیویارک (پاکستان نیوز)عدالت نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے چین کی موبائل ایپ وی چیٹ پر پابندی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے ، جج رورل بیلر نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے جمع کردہ درخواست کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے والے صارفین کے شدید تحفظات ہیں ، اس لیے فی الحال اس ایپ کو بند نہیں کیا جا سکتا ہے ، سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق جج نے حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ عوامی اجتماعی مفاد کے منصوبوں کو مسترد نہیں کیا جا سکتا ہے ۔