ممدانی نے ڈین فول کو ڈپٹی میئر، ایلی بسگارڈ چرچ کو چیف آف سٹاف مقرر کر دیا

0
61

نیویارک ( پاکستان نیوز ) نیویارک سٹی کے منتخب مئیر ظہران ممدانی کی جانب سے اپنی انتظامیہ کیلئے نامزد کئے جانے والے اہم عہدیداروں کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ظہران ممدانی کی جانب سے ان کی انتظامیہ میں فرسٹ ڈپٹی مئیر اور چیف آف سٹاف کے عہدوں کے لئے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ظہران ممدانی کے مطابق ان کی انتظامیہ میں ڈین فلو ہین فرسٹ ڈپٹی مئیر جبکہ ایلی بسگارڈ چرچ ، چیف آف سٹاف ہوں گی۔واضح رہے کہ منتخب مئیر ممدانی کی جانب سے قائم کردہ ٹرانزیشن ٹیم ، ممدانی انتظامیہ کے عہدیداروں کی تشکیل کررہی ہے۔ ظہران ممدانی ، یکم جنوری 2026کو نیویارک سٹی کے 111ویں مئیر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ظہران ممدانی چار نومبر کو ہونیوالے جنرل الیکشن میں نیویارک سٹی کے مئیر منتخب ہوئے ہیں۔الیکشن میں ظہران ممدانی کی سپورٹ کرنے والے پاکستانی ، بنگلہ دیشی اور ساؤتھ ایشین کمیونٹی کی اہم شخصیات کی نظریں بھی ممدانی انتظامیہ کے اہم عہدوں پر ہیں اور آنیوالے وقت میں معلوم ہوگا کہ ساؤتھ ایشین کمیونٹی میں کن اہم شخصیات کو ان کی انتظامیہ میں خدمات انجام دینے کے مواقع ملتے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here