غزہ میں قتل عام کے حامی اداکار جیمز وڈز اپنا گھر جلتادیکھ کر رو پڑے

0
9

واشنگٹن (پاکستان نیوز) کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی بے قابو آگ میں غزہ جنگ کی حمایت کرنے والے ہالی ووڈ اداکار جیمز وڈز بھی اپنے گھر سے محروم ہوگئے ہیں، ایک انٹرویو کے دوران جیمز وڈز اپنا گھر جلنے کے واقعے پر رو پڑے۔ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا، غزہ جنگ اور فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت اور جنگ بندی کی مخالفت کرنے والی پرانی پوسٹس یاد دلادیں، ایک صارف نے لکھا کہ یہی خدا کا انصاف ہے، اب بتائیں اپنے گھر کو تباہ ہوتے دیکھنا کیسا لگتا ہے۔ جیمز وڈز گزشتہ روز ‘سی این این’ کو انٹرویو دیتے ہوئے ا?بدیدہ ہوگئے اور کہا کہ ‘یہ اپنے کسی قریبی کو کھو دینے جیسا ہے، ایک دن ا?پ اپنے گھر کے سوئمنگ پول میں تیر رہے ہوتے ہیں لیکن اگلے دن سب کچھ ختم ہوجاتا ہے’۔انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کی بیوی اور ا?ٹھ سالہ بھانجی نے انہیں اپنے گھر کی تعمیر نو میں مدد کے لئے اپنے گلک پیش کئے، ساتھ ہی بتایا کہ ان کے اردگرد بہت زیادہ افراتفری تھی اور سب کچھ ا?گ کی لپیٹ میں تھا۔واضح رہے کہ دو بار ا?سکر نامزدگی اور تین بار ایمی ایوارڈ جیتنے والے امریکی اداکار جیمز وڈز غزہ مخالف اپنی پوسٹس کی وجہ سے جانے جاتے تھے، انہوں نے اپنی پوسٹس میں غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘سمجھوتہ ہونا چاہیے نہ ہی معافی دینی چاہیے’، جبکہ اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے ‘سب کو مار دو’ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔نفرت انگیز پوسٹس اور صہیونی قوت کی مسلسل حمایت کرنے والے 77 سالہ اداکار کا گھر راکھ کا ڈھیر بننے کے بعد ‘سی این این’ پر ان کے انٹرویو پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو ا?ڑے ہاتھوں لیا اور مو?قف اپنایا کہ انہیں اداکار سے کوئی ہمدردی نہیں۔صارفین نے انہیں یاد کروایا کہ وہ کیسے مظلوم فلسطینیوں کے گھر تباہ ہونے پر خوش ہوتے تھے، ایک فلسطینی شاعر اور سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ ‘اب ا?پ بتائیں گے اپنے گھر کو تباہ ہوتے دیکھنا کیسا لگتا ہے؟۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here