جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل بھی کرونا وائرس کا شکار،قرنطینہ منتقل

0
346

 

برلن(پاکستان نیوز) جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئیں،ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدوہ قرنطینہ منتقل ہو گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل کی طبیعت ناساز ہونے پر ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آ گیا جس پر انہوں نے خود کو فوری طور پر قرنطینہ کر لیا۔ جرمنی کی چانسلر کے ترجمان نے اتوار کونیوز کانفرنس میں اعلان کیا کہ سرکاری ڈاکٹروں نے انجیلا میرکل کو ٹیسٹ کیلئے ویکسین پلائی گئی اور ان کا کرونا ٹیست کیا گیا جو کہ مثبت نکلا۔جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل نے ملک میں دو سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی کے نئے اقدامات کا اعلان کیا۔ترجمان کے مطابق 65 سالہ میرکل اپنا علاج جاری رکھتے ہوئے مملکت کے نظام بھی ساتھ ساتھ سنبھالیں گی۔محترمہ میرکل پہلی بڑی عالمی رہنما ہیں جو کرونا وائرس میں مبتلا ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here