واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز) پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، ایسے ہی افراد میں 17 سالہ پاکستانی نوجوان “محمد شہیر” بھی شامل ہیں جنھوں نے فزکس میں ایک سرچ آرٹیکل لکھ کر دنیا کو حیرات میں ڈال دیا ہے۔عالمی سطح پر پاکستانی نوجوان کی کاوش کو کافی سراہا جا رہا ہے ، جبکہ پاکستانی میڈیا ایسی مثبت خبروں کو چلانے سے قاصر ہے ، دوسری طرف لاہور کی طالبہ ”زارا نعیم” نے بھی منفرد اقدام سے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے ، جنھوں نے اے سی سی اے میں 179 ممالک کے 527000 سے ٹاپ کیا، ادارہ” پاکستان نیوز”ان بچوں کو سلام پیش کرتا ہے ، اللہ تعالٰی انہیں مزید مواقع فراہم کرے اور ترقیاں عطا فرمائے تاکہ یہ ملک و قوم کا مزید نام روشن کریں۔ آمین