لانگ آئی لینڈ کی مسجد میں مسلم کمیونٹی کو ہراساں کرنے کا واقعہ

0
113

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ریاست نیویارک میں مسلم کمیونٹی کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا جہاں اشتعال انگیزی کیلئے مسجد میں داخل ہونے والے شخص کو گرفتار نہ کیے جانے پر مسلم کمیونٹی تشویش کا شکار ہوگئی۔ نیویارک کے علاقے میل ویلے کے اسلامی مرکز میں ایک شخص داخل ہوا اور حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مسجد میں موجود افراد نے بار بار کہا کہ باہر جاؤ مگر مشتعل شخص نے ایک نہ سنی۔ پولیس آئی اور اس نے اشتعال انگیزی کرنیوالے شخص سے بات چیت کی مگر اسے گھر جانے دیا۔ سفک کائونٹی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مذہبی منافرت کا واقعہ نہیں جبکہ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ یہی واقعہ کسی اور عبادت گاہ میں ہوتا تو اہلکاروں کا ردعمل مختلف ہوتا۔ گورنر کیتھی ہوکل نے مسلمانوں کو ہراساں کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کوئی مسلم یا کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو ہراساں کرے اسے انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here