جو بائیڈن کے نام کےساتھ ‘ڈاکٹر’ لگانے پر اعتراض، وال اسٹریٹ جرنل کو تنقید کا سامنا

0
111

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز) خاتون اول ڈاکٹر جل بائیڈن کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ ‘ڈاکٹر’ (“Dr”) استعمال کرنے سے متعلق اعتراض اٹھانے پر وال اسٹریٹ جرنل کو تنقید کا سامنا ہے۔ جریدے کی جانب سے ڈاکٹر جل بائیڈن پر اعتراض اس لیے اٹھایا گیا کیونکہ انہوں نے طب کے بجائے ایجوکیشن سائنسز میں ڈاکٹریٹ کیا ہے۔ ‘وائٹ ہاو¿س میں کیا کوئی ڈاکٹر ہے؟ اگر آپ کو ایم۔ڈی کی ضرورت ہے تو ایسا نہیں ہے’ کے عنوان سے وال اسٹریٹ جرنل میں 11 دسمبر کو ایک آرٹیکل شائع ہوا تھا۔ جو بائیڈن کی اہلیہ پر اعتراض اٹھانے پر اس آرٹیکل کو تنقید کا سامنا ہے، جل بائیڈن نے 2007 میں ڈاکٹر آف ایجوکیشن (EdD) کی تعلیم مکمل کی تھی اور وہ اپنے شوہر جو بائیڈن کے دورِ صدارت کے دوران بھی پڑھانے کا سلسلہ جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اس مضمون کے مصنف جوزف ایپسٹین کو تنقید کا سامنا ہے کیونکہ انہوں نے آرٹیکل میں کہا کہ جل بائیڈن اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر استعمال کررہی ہیں جو ‘دھوکا دہی’ ہے اور مزاحیہ ہے۔ آرٹیکل میں جوزف ایپسٹین نے لکھا کہ ‘ ڈاکٹر جل بائیڈن کی چھوٹی سنسنی کو بھول جائیں اور آئندہ 4 سال ایک بڑے تھرل میں گزارنے اور خاتون اول جل بائیڈن کے طور پر دنیا کے بہترین گھر میں رہنے کے لیے تیار ہوجائیں’۔ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ دنیا بھر میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اکثر خواتین، اپنے مرد ساتھیوں کو ملنے والی عزت اور احترام کے حصول کے لیے جدوجہد کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر جل بائیڈن سے متعلق اس آرٹیکل نے ایک بحث چھیڑ دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here