غیرقانونی تارکین وطن کو برطانیہ نہیں آنے دیا جائے گا، برطانوی وزیرداخلہ

0
197

 

اراچڈیل (پاکستان نیوز) برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ لاک ڈاﺅن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے پناہ مصروفیات کے باوجودغیرقانونی تارکین وطن کو کسی صورت برطانیہ داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چند یوم قبل 336افراد کو غیر قانونی طور پرملک میں داخل ہونے پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایسٹر کے روز چھوٹی کشتیوں کے ذریعے ملک میں داخل ہونے والے 72افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کے باوجود فرانس مہاجرین کی آمدو رفت کو نہیں روک سکا جونہی موسم بہتر ہوگا مہاجرین کی تعداد میں بھی اضافے کی توقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here