مرزا اکرم ہزاروں دلوں کو اداس کرگئے، جنازہ پر رقعت آمیز مناظر

0
72

نیویارک (پاکستان نیوز)معروف کمیونٹی رہنما و صدر محمدی مسجد مرزا اکرم کینسر کیخلاف جنگ لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے، علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی، مرزا اکرم المانٹ محمدی مسجد کے صدر تھے اور مسجد کی تعمیر میں انھوں نے سب سے بڑا اور اہم رول ادا کیا، بدھ کے روز محمدی مسجد میں عشا کی نماز کے بعد لانگ آئی لینڈ کا سب سے بڑا جنازہ دیکھنے میں آیا، جس میں نیویارک کے ٹرائی اسٹیٹ، کنیٹکی کٹ ، نیوجرسی اور پنسلوانیا سمیت دو ر دور سے مرحوم کے عزیزوں، دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔مرحوم کو جمعرات کی صبح کو لانگ آئی لینڈ” مونگ سنائی ” قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ادارہ پاکستان نیوز ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے، دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔اکرم مرزاکینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود آخری دم تک شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے عطیات دیتے رہے ، حمزہ مسجد لانگ آئی لینڈ کے بانی تھے، اکرم مرزا کا شمار ،امریکہ میںشوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے عطیات دینے اور جمع کرنے والی اہم صاحب حیثیت و مخیر شخصیات میں ہوتا تھا۔پاکستانی امریکن کمیونٹی نے اکرم مرزا کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ کمیونٹی قائدین کا کہنا ہے کہ اکرم مرزا کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلائ مدتوں پورا نہیں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here