دنیا کے بہترین ائیر پورٹس کی فہرست جاری

0
15

نیویارک (پاکستان نیوز) سکائی ٹریکس نامی ایئرلائن کنسلٹنگ گروپ نے 2024کے لیے دنیا کے بہترین ائیر پورٹس کی سالانہ فہرست جاری کی ہے، جس میں ایک مسلم ملک کا ائیر پورٹ نمبرون رہا ہے۔درحقیقت گزشتہ چند برسوں سے دنیا کے بہترین ائیر پورٹ کی جنگ قطر اور سنگا پور کے درمیان ہوتی رہی ہے۔گزشتہ سال سنگا پور نے 12ویں بار دنیا کے بہترین ائیر پورٹ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا اور اس سال قطر کے حماد انٹرنیشنل ائیر پورٹ نے دنیا کے بہترین ہوائی اڈے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔اس سے قبل 2021اور 2022میں بھی وہ یہ اعزاز اپنے نام کرچکا ہے،قطر کا یہ ائیر پورٹ 2014میں تعمیر ہوا تھا اور اب مشرق وسطی میں بین الاقوامی ٹرانزٹ پوائنٹ کی حیثیت رکھتا ہے،6لاکھ اسکوائر میٹر پر پھیلی اس کی عمارت میں ایک ہی ٹرمینل ہے جس کو 5حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، مگر اس کی توسیع پر کام جاری ہے۔آبشار اور گلاس برج سے لیس سنگا پور ائیر پورٹ کے حصے میں دوسرا نمبر آیا۔خیال رہے کہ دنیا بھر کے سیکڑوں ائیر پورٹس میں دستیاب سہولیات جیسے ٹرمینل لے آوٹ، وائی فائی کی دستیابی اور ریسٹورنٹس وغیرہ کے حوالے سے عوامی رائے کو مدنظر رکھ کر یہ فہرست مرتب کی گئی ہے۔جنوبی کوریا کے انچیون ائیرپورٹ کے حصے میں تیسرا نمبر آیا جبکہ اسے دنیا کا سب بہترین خاندان دوست ہوائی اڈہ بھی قرار دیا گیا۔جاپان کا ٹوکیو انٹرنیشنل اور ٹوکیو ناریتا ائیر پورٹس بالترتیب چوتھے اور 5ویں بہترین ائیر پورٹ قرار دیے گئے،پیرس کا چارلس ڈیگال ائیر پورٹ دنیا کا چھٹا بہترین ہوائی اڈہ رہا جس کے بعد دبئی ائیرپورٹ 7 ویں پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔جرمنی کا میونخ ائیر پورٹ 8ویں، سوئٹزر لینڈ کا زیورخ ائیر پورٹ 9ویں جبکہ استنبول ائیر پورٹ 10ویں نمبر پر رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here