پاکستان پر برطانوی پابندیوںکا اطلاق شروع، فلاحی فنڈز رک گئے

0
135

لاہور (پاکستان نیوز) برطانیہ نے پاکستان میں ترسیلات بھیجنے پر پابندیا ں عائد کرنا شروع کر دی ہیں فلاحی فنڈز رک گئے۔ برطانیہ سے پاکستان میں ماہانہ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر ترسیلات بھیجی جاتی ہیں۔ پابندیاں ہائی رسک قرار دے کر لگائی گئی تھیں فلاحی اکائونٹس وجہ بتائے بغیر بند، نئے کھلوالنا بھی مشکل ہے، ترجمان ا سٹیٹ بنک نے کہا کہ ہم گرے لسٹ میں نہیں، پابندیاں غلط، بنک ٹو بنک ترسیلات فی الحال جاری ہیں، برطانوی حکومت نے گزشتہ ماہ پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا، تنازعات اور دہشت گردی کے شکارممالک کی فہرست میں پاکستان 15 ویں نمبر پر ہے جس کے مطابق پاکستان پر ٹیکس نظام کمزور اور دہشت گردی و منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ہائی رسک ممالک کی فہرست کی وجہ سے رواں ماہ پابندیوں کا اطلاق بھی شروع ہو گیا ہے جس کے تحت برٹش پاکستانی ادارے اور افراد پاکستان میں کسی مسجد، مدرسے، ہسپتال سمیت فلاحی اداروں کو برطانیہ سے ترسیلات نہیں بھیج سکیں گی، برٹش پاکستانی اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی فلاحی سرگرمیوں کے لئے ترسیلات نہیں بھیج سکتے ورنہ ان کے بنک اکائونٹ بند کر دیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ترسیلات بھیجنے والے برٹش پاکستانی اداروں کے بنک اکائونٹس وجہ بتائے بغیر بند کیے جا رہے ہیں، ایسی صورتحال میں دوسری جگہ اکائونٹ کھولنا بھی مشکل ہو گا، سٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر نے موقف میں کہا کہ پاکستان ابھی گرے لسٹ میں شامل نہیں ہوا، برطانیہ کی جانب سے پابندیاں حقائق کے منافی ہیں جس پر نظر ثانی کرنی چاہیے،۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here