ہیمبرگ (پاکستان نیوز) جرمنی نے دنیا کی سب سے بڑی بچوں کی غیر اخلاقی فلموں پر مبنی ڈارک ویب سائٹ کو بند کر دیا جس کے رجسٹرڈ ممبران کی تعداد 4لاکھ کے قریب تھی ، فیڈرل کریمنل پولیس نے ویب سائٹ کے پلیٹ فارم کا بھی سراغ لگایا اور اس سے جڑی 7عمارتوں کی تلاشی بھی لی ، ویب سائٹ چلانے والے تین مرکزی ملزموںکو پیراگوئے سے حراست میں لیا گیا ہے ، حکام کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا بچوں کی غیر اخلاقی فلموں پر مبنی پلیٹ فارم تھا جوکہ 2019 سے کام کر رہا تھا ، ویب سائٹ پر دنیا بھر سے بچوں سے زیادتی کی فلمیں اکٹھا کر کے اپ لوڈ کی جاتی تھیں ، پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بہت سے بچوں کی زیادتی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد کیں، جرمن پولیس نے ہالینڈ ، سویڈن ، آسٹریلیا ، امریکہ اور کینیڈا کے سیکیورٹی اداروں سے مل کر ایک ماہ سے اس ویب سائٹ کے پلیٹ فارم کا سراغ لگا رہی تھی ۔