واشنگٹن(پاکستان نیوز) محکمہ خارجہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) کے اردو آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اہم اعلان کیے جارہے ہیں، امریکا کے محکمہ خارجہ نے بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے ) کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے نے کراچی میں چینی قونصلیٹ اور گوادر کے پرل کانٹینیٹل ہوٹل پر حملوں سمیت پاکستان کے سیکیورٹی اداروں اور شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔ امریکا پاکستان اور جنوبی ایشیا کی سلامتی اور استحکام کا حامی ہے۔