250 سے زائد ایرانی رہنما شہیدہو چکے

0
8

نیویارک (پاکستان نیوز)اسرائیل کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر اور ڈھائی سو سے زائد اعلیٰ فوجی و سیاسی حکام کو نشانہ بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی فوجی حکام نے ایران پر حملوں کے دوران اپنے اہداف کو باقاعدہ تقسیم کیا تھا، جس کے تحت ایرانی قیادت اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری مکمل طور پر اسرائیل کے سپرد کی گئی تھی۔ اسرائیلی کارروائیوں میں جدید ترین جاسوسی نظام، سائبر حملوں اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ایسے خفیہ پلیٹ فارمز کا استعمال کیا گیا جو اسرائیلی انٹیلی جنس کے صرف چند مخصوص اہلکاروں کی رسائی میں ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے اپنے شہریوں کی حفاظت اور نگرانی کے لیے جو نظام وضع کیا تھا، اسے ہی ہیک کر کے ایرانی قیادت کے خلاف استعمال کیا گیا۔ ان حملوں میں سپریم لیڈر اور 250 سے زائد سینیئر افسران کی شہادت کے بعد متبادل قیادت نے اپنی نقل و حرکت محدود کر دی اور خفیہ مقامات تبدیل کیے، تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔ دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی نیا معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کے پانی صاف کرنے والے تمام بڑے پلانٹس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ اس صورتحال نے خطے میں کشیدگی کو ایک نئی اور خطرناک نہج پر پہنچا دیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here