واشنگٹن(نیوز) امریکی بحریہ کے سکریٹری ہنگ کاؤ نے کہا ہے کہ امریکہ تائیوان کو 14 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت روک رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس کے پاس ایران جنگ کے لیے کافی ہتھیار موجود رہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگ نے سینیٹ کی سماعت میں اس بات کی تصدیق کی۔ تائیوان کے صدارتی دفتر کے ترجمان نے بعدازاں صحافیوں کو بتایا کہ انہیں ہتھیاروں کی فروخت میں امریکی ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ہنگ نے کہا کہ ابھی ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک وقفہ لے رہے ہیں کہ ہمارے پاس ایپک فیوری کے لیے ضروری جنگی سازوسامان موجود رہیں جو ہمارے پاس کافی ہے۔ واضح رہے کہ تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت نے طویل عرصے سے چین کو ناراض کیا ہے جو خود مختار جزیرے کو اپنے علاقے کے طور پر دعوی کرتا ہے۔












