نیویارک(پاکستان نیوز) اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ میاں بیوی میں علیحدگی سے متعلق طالبان حکومت کا نیا حکم نامہ منظم اتیاز کو مزید مضبوط کرتا ہے اور افغان خواتین و لڑکیوں کے حقوق کو کمزور کرتا ہے۔ خبر رساں ادار ے کے مطابق مئی کے وسط میں شائع ہونے والے اس 31 دفعات پر مشتمل ضابطے میں افغانستان میں علیحدگی کی مختلف وجوہات بیان کی گئی ہیں، جن میں شوہر کا طویل عرصے تک لاپتہ رہنا، میاں بیوی کے درمیان ہم آہنگی کا نہ ہونا ، اسلام سے دست برداری اور شوہر کا اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنا شامل ہیں۔













