تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر

0
2

اسلام آباد(پاکستان نیوز)رواں مالی سال 2026-27 کے پہلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر)کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ گذشتہ ماہ(اکتوبر)تجارتی خسارہ 4 ارب 7کروڑ ڈالر رہا ہے تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 2026-27میں جولائی تا اکتوبر 2026 برآمدات کا حجم 11 ارب 44 کروڑ ڈالر رہا ہے اس دوران درآمدات 26 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں اکتوبر میں درآمدات 7 ارب ڈالر سے زائدجبکہ برآمدات دو ارب 94 کروڑ ڈالر رہیں اس لحاظ سے تجارتی خسارہ 4 ارب 7کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 6 ارب 66 کروڑ ڈالر رہاجولائی میں ایک ارب 83 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات، اگست میں ایک ارب 59 کرڑ ڈالر،ستمبر میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر اور اکتوبر میں ایک ارب بہتر کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمدات ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here